پاکستان کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ولیم پورٹر

پاکستان کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ولیم پورٹر

ایڈیلیڈ(سپورٹس رپورٹر) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ولیم پورٹرفیلڈ نے کہاہے کہ ان کی ٹیم پاکستان کو اپنے آخری پول میچ میں شکست دے سکتی ہے، تمام کھلاڑیوں کا اعتماد عروج پر ہے اور پاکستان کے خلاف کامیابی کاموقع ہم ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک محنت سے کھیلا ہے اور کوارٹر فائنل تک رسائی ہم سب کھلاڑیوں کا ایک بڑا خواب ہے اس کو پورا ضرور کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم مضبوط حریف ہے لیکن ہم اس کے پریشر میں نہیں آئیں گے بلکہ اس کو پریشر میں رکھنے کی کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی