’’مولا وے‘‘ ایک مقصدکو سامنے رکھ کر بنائی ہے،ببرک شاہ

’’مولا وے‘‘ ایک مقصدکو سامنے رکھ کر بنائی ہے،ببرک شاہ
’’مولا وے‘‘ ایک مقصدکو سامنے رکھ کر بنائی ہے،ببرک شاہ

  

 لاہور(فلم رپورٹر)اداکار و ہدائتکار ببرک شاہ نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ان کی آنیوالی فلم’’مولا وے‘‘ ایک نیک مقصدکو سامنے رکھ کر بنائی گئی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بہتر مستقبل کی پلاننگ کرتاہے مگر اسے جرم کے راستے پر ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے مگر وہ ان کے رستے پر چلنے کی بجائے اچھائی کے رستے پر چل پڑتا ہے اور مجرموں کا قلع قمع کرتاہے۔ببرک شاہ نے بتایاکہ اس فلم کو انہوں نے جدید ترین ساؤنڈ سسٹم 5.1 پر تیار کیاہے جو ایک نئی ٹیکنالوجی ہے جس پر پوری دنیا میں فلمیں بنائی جارہی ہیں انہوں نے اس کے بارے میں باقاعدہ تعلیم حاصل کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ’’مولا وے‘‘ کی کہانی ،ڈائریکشن،پروڈکشن،ایڈیٹنگ اور یہاں تک کہ کیمرہ مینی تک انہوں نے 35 جاب خودمکمل کی ہیں۔ جو اس سے قبل پاکستان میں نہیں کیا گیا۔انہوں نے اس فلم کے ایک ایک سن پر محنت کی ہے اور اسے جدے 3D سسٹم پر ایڈٹ کیا ہے۔ببرک شاہ نے مذیدکہاکہ اس فلم کو جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔

مزید : کلچر