ویمن ڈے پرایوارڈ کا ملنا خوش آئندہے،حوریہ عصمت

ویمن ڈے پرایوارڈ کا ملنا خوش آئندہے،حوریہ عصمت

 لاہور (فلم رپورٹر) پاکستان کی پہلی ڈھول پلئیر حوریہ عصمت نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ انہیں ویمن ڈے پر ایوارڈ ملنا ان کے لیئے بہت خوش آئندہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہیں یہ ایوارڈ پاکستان کی پہلی خاتون ڈھول پلئیر ہونے پر دیا گیاہے کیونکہ اس سے قبل پاکستان میں کسی خاتون نے ڈھولچی کا کام نہیں کیا ۔اس سے پہلے ڈھولچی کا کام مرد کرتے تھے۔حوریہ عصمت نے کہاکہ انہیں اس کام پر بہت فخرہے کیونکہ وہ پاکستان سے باہر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرچکی ہی ں اور پاکستان کا نام روشن کرچکی ہیں انہوں نے ڈھول بجانا استاد پپو سائیں اور استاد گونگا سائیں سے سیکھا ہے جن کا اس وقت پوری دنیامیں نام ہے۔انہیں جب ایوارڈ کے لیئے اسٹیج پر بلایا گیا تو خوشی کے مارے ان کے آنسو نکل آئے تھے کیونکہ اس شومیں بہت نامور خواتین کو ایوارڈز دئیے گئے تھے۔

مزید : کلچر