غیر ملکی سرمایہ کاروں کو حکومت مکمل تحفظ فراہم کرے گی، راحیلہ خادم حسین

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو حکومت مکمل تحفظ فراہم کرے گی، راحیلہ خادم حسین

 لاہور( پ ر) چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ راحیلہ خادم حسین نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو حکومت مکمل تحفظ فراہم کرے گی،توانائی بحران پر جلد قابو پالیا جائے گادیگر ممالک کے ساتھ مل کر نئے بجلی گھر تعمیر کیے جارہے ہیں،ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل بنانے پر انجینئرز، سائنسدانوں اور پوری قوم کو مبارک بات ،وہ گزشتہ روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کررہی تھی،حکومت کا مشن غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر عمادہ کرنا ہے اس سلسلے میں کئی غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے کیے جارہے ہیں ،پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی بنیادوں پر تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے ،ملکی معیشت مضبوط ہوگی تو ملک ترقی کرے گا ،حکومت کی اولین ترجیحی ہے کہ بجلی بحران پر قابو پایا جائے لوڈشیڈنگ میں پہلے سے بہت کمی واقع ہوئی ہے دو سال میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی ۔انہوں نے مزید کہا پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے پہلے شاہین تھری میزائل بنایا تھا اور اب ڈرون اور لیزر گائیڈڈ بنا کے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی سائنسدان سے کم نہیں ہیں ،پاکستانی انجینئرز،سائنسدان سمیت پوری قوم مبارک بات کی مستحق ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1