اسلامی نظام کے قیام کے لیے جماعت اسلامی عوامی رابطہ مہم چلائے گی،میاں مقصود

اسلامی نظام کے قیام کے لیے جماعت اسلامی عوامی رابطہ مہم چلائے گی،میاں مقصود

 لاہور(پ ر) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملک میں اسلام نظامی کے نفاذ کے بغیر ملکی مسائل حل نہیں ہوسکے ۔اس حوالے سے حکومت اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق قانون سازی کا آغاز کرے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی لاہور کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی لاہور کے نائب امراء ذکراللہ مجاہد،خلیق احمد بٹ، میاں محمد رفیع، مشتاق مانگھٹ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیرخان کے علاوہ دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہو ر نے اپریل کے پہلے ہفتے میں ملک میں اسلام کے نفاذ کیلئے عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم میں عوام میں شعور پیدا کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے حکمران اور سیاستدان اسلامی تعلیمات اور رسول اللہ کے طریقہ کار کو اپنالیں توکوئی بھی چیز پاکستان کی خوشحالی اور معاشی ترقی میں رکاوٹ نہیں بن سکتی اوران ہی تعلیمات سے ملک میں کرپٹ نظام کے خاتمے سے چھٹکارا ممکن ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کی بنیادی وجہ قرآن پاک کی تعلیمات سے دوری ہے۔لہذا قرآن سے مضبوط تعلق بناکر ہی دنیااور آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ قرآن کریم خالق کائنات کا وہ حتمی پیغام ہے جو انسان کو دنیا اور آخرت کی کامیابیوں کی ضمانت دیتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1