تحریک صراطِ مستقیم کی گنبد خضریٰ ملین کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں کمیٹیاں تشکیل

تحریک صراطِ مستقیم کی گنبد خضریٰ ملین کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں ...

 لاہور( پ ر)تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رُکن محمد سجاد جلالی کے مطابق 22مارچ کو مینار پاکستان پر ہونے والی مکین گنبد خضریٰ ملین کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔جس میں تشہیری مہم کمیٹی، علماء ومشائخ دعوت کمیٹی، الیکٹرونک میڈیا کمیٹی، پرنٹ میڈیا کمیٹی ،دعوت کمیٹی برائے تاجران، دعوت کمیٹی برائے کالج یونیورسٹی ، دعوت کمیٹی برائے دفاتر، دعوت کمیٹی برائے سیاسی وسماجی شخصیات،دعوت کمیٹی برائے مدارس، سیکیورٹی پر معمورعملہ کمیٹی، انتظامی امورکمیٹی، سوشل میڈیا کمیٹی، سٹی گورنمنٹ کمیٹی ، استقبالیہ کمیٹی ، خدمت کمیٹی ،پنڈال مینجمنٹ کمیٹی ، اسٹیج مینجمنٹ کمیٹی ، ساؤنڈمینجمنٹ کمیٹی ، کمیٹی برائے امور قافلہ جات،سٹال و مکتب کمیٹی، میڈیکل کیمپ کمیٹی ، پارکنگ کمیٹی سمت دیگر کمیٹیاں بنائی گئیں۔ کمیٹیوں کے نگران مرکزی راہنما مجاہدمحمد آصف علی جلالی ہوں گے جوکہ تمام کمیٹیوں کی نگرانی کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1