توانائی بحران مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ختم ہوگا، اللہ رکھا چودھری

توانائی بحران مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ختم ہوگا، اللہ رکھا چودھری

 لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ توانائی کا بحران مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ختم ہوگا ۔عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں گے وہ وقت دور نہیں جب صنعتی پہیہ تیزی سے گھومے گاایک بیان میں انہوں نے کہاکہبجلی کے منصوبوں کیلئے دن رات کام کیا جارہا ہے اپنا پیٹ کاٹ کر بجلی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے وسائل فراہم کریں گے۔تقریروں کا وقت گزر چکا ہے اب عملی میدان میں کام کرکے دکھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی سے بجلی کے منصوبے لگانے کیلئے کام کیا جاررہا ہے ۔پنجاب میں ایل این جی سے 1200میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ۔اگلے اڑھائی برس میں 1200میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ملک و قوم کی قسمت سنوارنے کیلئے سادگی اورکفایت شعاری اختیار کرکے بچائے گئے وسائل بجلی کے کارخانے لگانے کیلئے استعمال کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1