ریلیف کے نام پر چھوٹے دکانداروں کی پکڑ دھکڑ ظلم ہے، حافظ محمد عارف

ریلیف کے نام پر چھوٹے دکانداروں کی پکڑ دھکڑ ظلم ہے، حافظ محمد عارف

 لاہور(وقائع نگار) ریلیف کے نام پر چھوٹے دکانداروں کی پکڑ دھکڑ ظلم ہے ان خیالات کا اظہار لاہور کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر حافظ محمد عارف گجر نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی عوام کے لئے فلاح و بہبود پالیسیوں کے ہم بھی حامی ہیں لیکن اس کے لئے ہم جیسے چھوٹے دکانداروں کو بذریعہ ڈی سی او نشانہ بنانا جائز نہ ہے ڈی سیا و نے اچانک یہ احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ گھی کی قیمتوں میں 15روپے کی کمی کی جائے جو نہ ہو سکتا ہے کیونکہ دکانداروں نے زائد قیمتوں پر گھی خریدا یہ کس طرح ممکن ہے کہ دکاندار ذاتی نقصان کر کے ماڈل سی او کی جانب سے جاری کردہ قیمتوں پر گھی بیچے ڈی سی او کے احکامات نہ ماننے پر چھوٹے کریانہ فروش کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جو نا انصافی ہے انہوں نے میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ڈی ی او سے اپیل کی کہ ہم بھی ملک کے وام کی فلاح و بہبود چاہتے ہیں لیکن ہمیں اس کے لئے ناجائز طور پر مجبور نہ کیا جائے کہ چھوٹے کریانہ فروش اشیاء خورد و نوش کی فروخت روکنے پر مجبور ہو جائیں غریب کریانہ فروشوں کا بھی خیال کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1