مسلم لیگ(ن) بلدیاتی انتخابات کیلئے پوری طرح تیارہے،نسرین اختر ملک

مسلم لیگ(ن) بلدیاتی انتخابات کیلئے پوری طرح تیارہے،نسرین اختر ملک

 لاہور( پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی رہنماء و ہیلتھ کو آرڈینیٹر پنجاب مسز نسرین اختر ملک(مسز ملک) نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلدیاتی انتخابات کیلئے پوری طرح تیارہے‘ باشعور عوام مادروطن کی باگ ڈور اناڑیوں کے ہاتھوں میں ہرگز نہیں دینگے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کے قومی دوررس اور آبرومندانہ فیصلے جمہوریت کیلئے نیک شگون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک و قوم کو بڑے فیصلوں کی ضرورت ہے‘ وزیراعظم محمدنوازشریف نے اپنا قومی کردار ادا کیا‘امیدہے کہ پیپلزپارٹی سمیت ان کی اتحادی پارٹیوں کی طرف سے تعمیری سیاست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کے مابین مفاہمت اور سیاسی رواداری سے جمہوری اقدارمضبوط ہونگی‘ سیاسی تعصبات اور اناپرستی سے ماورافیصلے ملک و قوم کی کایاپلٹ دینگے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی کوششوں اور پالیسیوں سے پاکستانی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے‘غیرملکی سرمایہ کارحکومت کی طرف سے ترغیبات سے متاثرہوکر پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1