سیاسی جماعتوں چیئرمین سینیٹ پر اتفاق حکومت کی کامیابی ہے،اکمل باری

سیاسی جماعتوں چیئرمین سینیٹ پر اتفاق حکومت کی کامیابی ہے،اکمل باری

 لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن)کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں چیئرمین سینیٹ پر اتفاق حکومت کی کامیابی ہے،مسلم لیگ(ن) ملک میں سیاسی ماحول کو پر امن بنانا چاہتی ہے تاکہ ملکی مسائل کو مل کر حل کیا جاسکے،عمران خان منفی سیاست کو پروان چٹھانے کی کوشش نہ کریں،وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں ساتھی کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے،اکمل خان باری نے مزید کہا حکومت پاکستان کو روشن مستقبل کیلئے دن رات کوشاں ہے نواز حکومت کی اولین ترجیحی پاکستانی معیشت کواپنے پاؤں پر کھڑے کرنا ہے ،سینیٹ چیئر مین پر تمام سیایس جماعتوں کا متفقہ فیصلہ قابل تحسین ہے حکومت نے نہ تو چیئر مین اور نہ ڈپٹی چیئر مین کی سیٹ اپنے پاس رکھی یہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سیاست بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انہوں نے مزید کہا عمران خان منفی سیاسے کا فروغ نہ دیں پاکستان کیموجودہ حالات ایسی سیاست کے متحمل نہیں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1