کارڈیلر ملک شفقت کے قاتلوں کو مقابلے میں ہلاک کرنے پر خراج تحسین

کارڈیلر ملک شفقت کے قاتلوں کو مقابلے میں ہلاک کرنے پر خراج تحسین

 لاہور ( وقائع نگار)وحدت روڈ بورڈ کے صدر چوہدری محمد فیاض کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں صدرجیل روڈ سلیم بٹ ،چیئرمین گلبرگ بورڈ وقارحسین،مولانا شوکت علی روڈ کے صدر سلیم ارشد ،جنرل سیکرٹری ہال روڈ بابر علی خان ،صدر اچھرہ حاجی اشفاق ،صدر برکت مارکیٹ ملک عامر آفتاب،نائب صدر لاہور خالد جاوید نے لاہور پولیس کیطرف سے مولانا شوکت علی روڈ پر کارڈیلر ملک شفقت ظہیر ودیگر کے قاتلوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ تاجروں سے بھتہ مانگنے قتل وغارت کرنے والوں کو فوری سزا دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اگر ایسے قا تلوں کو پہلے ہی سزا دی جاتی تو جرائم میں کمی ہوتی اور جرائم پیشہ افراد سرعام لوگوں کو قتل نہ کرتے پھیرتے ۔ اُنھوں نے اعلان کیا ہے کہ لاہور پولیس کو تاجر برادری کیطرف سے گولڈمیڈل دینے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے تاجروں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور تاجروں میں خوشی کی لہر دوڈی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...