معیاری اشیاء ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فروخت متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے،رانا بابر
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ معیاری اشیاء ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فروخت اور عوام کو ریلیف کی فراہمی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی مفاد عامہ کے خلاف کوئی اقدام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ عوام کا حق ہر صورت انہیں دلایا جائے گا۔مفاد عامہ کے خلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا اورمصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سستی اور معیاری اشیاء حاصل کرنا عوام کا حق ہے اور ان کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔حکومت اپنے فرض سے غافل نہیں ہے۔ہر سطح پر سستی اور معیاری اشیاء صرف کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی ۔عوام کے لئے مزید سہولتیں پیدا کریں گے ۔