بھا رت زمبابو ے کیخلاف 6وکٹوں سے کامیاب آ سٹر یلیانے سکاٹ لینڈکو ہرادیا 0

بھا رت زمبابو ے کیخلاف 6وکٹوں سے کامیاب آ سٹر یلیانے سکاٹ لینڈکو ہرادیا 0

آکلینڈ، ہوبارٹ( سپورٹس رپورٹر) بھارت نے زمبابوے کو دلچسپ مقابلے کے بعد6وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کیخلاف 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا،دفاعی چیمپیئن کی مسلسل چھٹی کامیابی زمبابوے 49ویں اوور میں 287 رنز بنا کر آؤٹ،زمبابوے کی جانب سے آخری میچ کھیلنے والے برینڈن ٹیلر نے 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 138 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی بھارت نے 48.4 اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، سریش رائنا نے 104 گیندوں میں نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے جبکہ دھونی نے 76 گیندوں میں 85 رنز بنائے بھارت نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49ویں اوور میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔زمبابوے کی جانب سے آخری میچ کھیلنے والے برینڈن ٹیلر نے شاندار سنچری کی بدولت اپنے آخری ایک روزہ میچ کو خوب یاد گار بنایا اور 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 138 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، سین ولیمز نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57 گیندوں میں 50 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی، امیش یادؤ اور موہت شرما نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ روی چندرن ایشون کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔جواب میں بھارت نے 48.4 اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔بھارت کی جانب سے سریش رائنا نے 104 گیندوں میں نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے جبکہ دھونی نے 76 گیندوں میں 85 رنز بنائے۔دونوں کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوئے۔روہت شرما 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔شیکھر دھون صرف چار رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔رہانے اور ویرات نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 50 رنز کی شراکت کی۔ تاہم رہانے رن کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 24 گیندوں میں 19 رنز بنائے۔ویرات کوہلی جو اپنے مخصوص انداز میں جارحانہ بیٹنگ کر رہے تھے کو سکندر رضا نے بولڈ کیا۔ انھوں نے 48 گیندوں میں 38 رنز بنائے۔زمبابوے کی جانب سے پینانگرا نے 2اور سکندررضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کے سریش رائنا کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ دوسرے میچ میںآسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے سودمند ثابت ہوا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیم 26ویں اوور میں 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا کی مضبوط بولنگ لائن کے سامنے کوئی بھی اسکاٹش بلے باز زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا جب کہ بارش کے باعث کھیل کو کئی بار روکنا پڑا، اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے میٹ میشن تھے جنہوں نے 40 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ جوش ڈیوی 26 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آسٹریلیا نے ہدف 15.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ایرون فنچ 10 گیندوں میں 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 88 کے مجموعی سکور پر گری جب واٹسن 24 رنز بنا کر ڈیوی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے کلارک 55 گیندوں میں 47 رنز بنا کر وارڈلو کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔سکاٹ لینڈ کی طرف سے وارڈ لا،ڈیوی اور ٹیلر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ مچل سٹارک کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی