گیمبیا میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا عظیم کارنامہ ہے ،مولانا اللہ وسایا

گیمبیا میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا عظیم کارنامہ ہے ،مولانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( پ ر ) افریقی ملک گیمبیا میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا عظیم کارنامہ ہے ،قادیانیت کا کفر پوری دنیا پر واضح ہوچکا ہے کسی بھی قادیانی کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔ قادیانی جماعت دنیا کے ہر فورم پر اپنا کیس ہار چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا ،مولانا عزیزالرحمن ثانی نے مرکز ختم نبوت لاہور میں علماء اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔علماء کرام نے کہا کہ ممتاز قادری ملت اسلامیہ کا عظیم سپوت ہے انکے کردار کی مخالفت کرنے اور سزاکی حمایت کرنے والے اپنی آخرت تباہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ نے قادیانی گروہ کو ان کے کفریہ عقائداور پاکستان کی پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلے کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے علیحدہ کردیا ہے اب کوئی ماں کا لعل قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں کرسکتا ، اہم سرکاری عہدوں پر براجمان ہونے والے قادیانیوں کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔انہون نے کہا کہ قادیانی آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت ہیں ، ختم نبوت اور قادیانیت کے متعلق آئینی شق ختم کرنے کی کوشش کی تو اہل اسلام سراپا ئے احتجاج بن جائیں گے۔ امریکہ اور اس کے حواری لاکھ مرتبہ قادیانیوں کی پشت پناہی کریں ، مسلمان منصب ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ نے انہوں نے کہا کہ دنیاکے ہر فورم پر عقیدہ ختم نبوت ، تحفظ ناموس رسالت ، قادیانیوں کے متعلق قوانین کا دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہے گے ، اور کسی بھی صورت امتناع قادیانیت آرڈینینس کو غیر مؤ ثر نہیں ہونے دیں گے۔اس موقع پر مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عمرحیات ،مولانا عبدالنعیم بھی موجود تھے۔