گیس بلوں اور جی ایس ٹی ٹیکسوں نے ہمارا جینا محال کر دیا ہے،واحد کاشمیر ی

گیس بلوں اور جی ایس ٹی ٹیکسوں نے ہمارا جینا محال کر دیا ہے،واحد کاشمیر ی

 لاہور (پ ر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا ہے کہ گیس کے بلوں اور جی ایس ٹی ٹیکسوں نے ہمارا جینا محال کر دیا ہے۔ کوئی پُرسان حال نہیں ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارا تندور ہم سے لے کر ہمیں روٹی سپلائی کرے اور اس کو یہ مہنگائی کے اخراجات کا صحیح طریقے سے معلوم ہو سکے۔انہوں نے کہا تندور نانبائی اور شیر فروش کو اگر26ہزار کا بل آئے تو 6200 روپے جی ایس ٹی ادا کرنا پڑتا ہے جس کو ہم عرصہ دراز سے برداشت کر رہے ہیں۔ اب برداشت کرنے کی کوئی گنجائش نہیں رہی ہے اب حکومت کی جانب ایک نیا پروانہ جاری کیا جا رہا ہے اور دکانداروں پر گیس کے بلوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کو دو بار گیس کے بلوں کے اضافے پر سمری بھیجی گئی لیکن انہوں نے سستی روٹی پروگرام کامیابی کرنے کی سر توڑ کوشش کی، مگر اربوں روپے کے خسارے سے بُری طرح ناکام ہو گئی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے مزدور دشمن اقدامات سے گریز کریں اور مزدوروں کا معاشی قتل ہونے سے بچایا جائے اور گیس کے بلوں میں 65فیصد اضافے کی سمری کو فوری طور پر مسترد کر دیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1