بھارت کی چھٹی کامیابی،آسٹریلیا یکطرفہ مقابلے میں سکاٹ لینڈ کیخلا ف کامیاب

بھارت کی چھٹی کامیابی،آسٹریلیا یکطرفہ مقابلے میں سکاٹ لینڈ کیخلا ف کامیاب
بھارت کی چھٹی کامیابی،آسٹریلیا یکطرفہ مقابلے میں سکاٹ لینڈ کیخلا ف کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بھارت کی کرکٹ ٹیم نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے پول کے آخری چھٹے میچ میں زمبابوے کو شکست دیکر اپنے پول میں پہلے نمبر پر رہنے کا اعزاز برقرار رکھا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہر میچ میں بھارت کی پوری ٹیم نے بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اس وقت نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں اپنے اپنے پو ل میں پہلے نمبر پر ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ جس طرح اس وقت یہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں وہ کوارٹر فائنل میں بھی جاری رکھ پاتی ہیں کہ نہیں دونوں ٹیموں نے کھیل کے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے نیوزی لینڈ اور بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے یقینی طور پر بہت بڑھے ہوئے ہیں جس کا ان کو کوارٹر فائنل میچ میں ضرور فائدہ حاصل ہوگا دوسری طرف آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے بھی سکاٹ لینڈکے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کو یک طرفہ مقابلے میں شکست سے دوچار کیا ہے اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم کو پریکٹس کرنے کا بھی بھرپور موقع ملا آسٹریلوی ٹیم نے اس میچ میں کامیابی کے بعد نو پوائنٹ حاصل کئے ہیں جبکہ سکاٹ لینڈ ٹیم کی بات کی جائے تو اس نے اپنے چھ میچوں میں کوئی بھی کامیابی اپنے نام نہیں کی لیکن یہ ضرور ہے کہ اس نے مجموعی طور پر بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کو ایونٹ میں شرکت سے بہت زیادہ سیکھنے کو ملا ہے جو اس کے مستقبل میں کام آئے گا زمبابوے کرکٹ ٹیم کی بات کی جائے تو اس نے بھارت کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور خاص طور پر برینڈن ٹیلر نے بہت اچھی بیٹنگ کی اور سنچری سکور کی جس کو مدتوں یاد رکھا جائے گا ٹیلر اپنے کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ کھیل رہے تھے اور مجموعی طور پر انہوں نے بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ان کا شمار زمبابوے کے ان کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے جو سینئر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے لئے بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہر ہ کرچکے ہیں زمبابوے کی ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی شامل ہیں جن کی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم کا شمار مضبوط ٹیموں میں کیا جاتا ہے بہرحال زمبابوے کی ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر پرفارمنس بہت اچھی رہی ہے اور اس نے کئی ٹیموں کو ٹف ٹائم بھی دیا ہے وہ بھی ورلڈ کپ میں عمدہ کھیل پیش کرکے جائے گی بھارت کے تمام کھلاڑی اس وقت مکمل فارم میں ہے اور اس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ جیتنے کی پوزیشن میں ہے لیکن کرکٹ میں آخری وقت تک کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ کس ٹیم کی کارکردگی آگے کیسی رہتی ہے ۔

مزید :

کالم -