ایم پی اے وجیہ الزمان کی رکینیت ختم کرنے کے لیے دائر ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول

ایم پی اے وجیہ الزمان کی رکینیت ختم کرنے کے لیے دائر ریفرنس الیکشن کمیشن کو ...
ایم پی اے وجیہ الزمان کی رکینیت ختم کرنے کے لیے دائر ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے وجیہ الزمان کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر جاری شو کاز پر کاروائی کرتے ہوئے سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے ایم پی اے کی رکنیت ختم کرنے کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے ایم پی اے وجیہ الزمان کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی تھی جبکہ اس بناءپر سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے وجیہ الزمان کی رکنیت ختم کرنے کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ انہیں ایم پی اے کے خلاف ریفرنس موصول ہو گیا ہے تاہم اس پر کاروائی قانون کے مطابق کی جائے گی ۔

اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے منتظر 13 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

مزید : پشاور