کا شتکار بند گوبھی کی فصل کی مناسب دیکھ بھال کویقینی بنائیں، زرعی ماہرین

کا شتکار بند گوبھی کی فصل کی مناسب دیکھ بھال کویقینی بنائیں، زرعی ماہرین

 سلانوالی (اے پی پی) زرعی ماہرین نے بند گوبھی کے کا شت کار وں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ہفتہ کے وقفہ سے دوسے تین مرتبہ پانی دیاجا ئے جبکہ بعد ازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر 15دن کردیا جا ئے تاکہ بیج کوجمنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑ ے۔ زرعی ماہرین نے مزیدبتایا ہے کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے ضروری ہے، بر وقت گوڈ ی اور پودوں پرمٹی چڑھانی چاہیے تا کہ فصل کا اگا ؤ متاثرنہ ہوسکے ۔زرعی ماہرین نے مزیدبتایاہے کہ اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی کے دورا ن مرے ہو ئے پودے نظر آئیں توانہیں نکا ل کر نئے پودے لگادینے چاہیے تاکہ وقت ،پانی، کھادوں اورسپرے کا ضیاع نہ ہو، کاشت کا ر معلوما ت اورراہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹا ف سے بھی مشاورت کرتے رہیں۔

مزید : کامرس