میکسیکو کی صنعتی پیداوار ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

میکسیکو کی صنعتی پیداوار ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

 میکسیکوسٹی (اے پی پی) میکسیکو کی رواں سال جنوری کے دوران صنعتی پیداوار ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق لاطینی امریکا کی دوسری بڑی معاشی طاقت کے تعمیرات، کان کنی اور پیداوارکے شعبہ کی کارکردگی میں رواں سال جنوری کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق میکسیکو کی صنعتی پیداوار میں دسمبرکے مقابلے میں جنوری کے دوران 0.4 فیصد کمی ہوئی۔ جبکہ ماہرین اقتصادیات نے اس عرصہ کے دوران صنعتی پیداوارمیں0.54فیصد اضافے کا امکان ظاہرکیا تھا۔

مزید : کامرس