کراچی میں قانون کی رٹ بحال کرنے پر ایم کیو ایم شکایت کر رہی ہے : وفاقی وزیر دفاع

کراچی میں قانون کی رٹ بحال کرنے پر ایم کیو ایم شکایت کر رہی ہے : وفاقی وزیر ...
کراچی میں قانون کی رٹ بحال کرنے پر ایم کیو ایم شکایت کر رہی ہے : وفاقی وزیر دفاع

  

سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی میں قانون کی رٹ قائم پرہونے پر ایم کیو ایم کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے جبکہ چند روز قبل خود مارشل لاءکو دعوت دے رہی تھی۔ایم کیو ایم کی جانب سے فوج اور رینجرز کے خلاف بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہے جبکہ کراچی میں امن نہ ہو تو پورے ملک میں امن نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ فوج اور رینجرز ہماری بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ حکومت بھی ہر قیمت پر کراچی میں امن قائم کرے گی اور اس ضمن میں بلا تفریق دہشت گردوں کو خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے فوج اور رینجرز کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے : چوہدری نثار

مزید : سیالکوٹ /اہم خبریں