صنعتی جنریٹرز کی درآمد میں 20 فیصد اضافہ

صنعتی جنریٹرز کی درآمد میں 20 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی) بجلی اور گیس لوڈشیدنگ میں اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باعث صنعتی جنریٹرز کی درآمد بیس فیصد بڑھ گئی۔گھنٹوں بجلی اور کئی کئی روز گیس لوڈشیڈنگ کے باعث صنعت کار بڑے پیمانے پر جنریٹرز درامد کر رہے ہیں، ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی دوہزار چودہ سے جنوری دوہزار پندرہ کے دوران ملک بھر میں جنریٹرز کی درآمد گیارہ کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، اور یہ چونسٹھ کروڑ ڈالر سے بڑھ کر پچہتر کروڑ پچاس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، پنجاب میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث بڑے پیمانے پر جنریٹرز درآمد کئے گئے، اور جنریٹرز کی مجموعی درآمد میں پنجاب کا حصہ ساٹھ سے ستر فیصد تک پہنچ گیا، ادھر صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر سے فروری کے دوران ڈیزل کی قیمت میں اٹھائیس روپے فی لیٹر کمی بھی جنریٹرز کی درآمد میں اضافے کی اہم وجہ ہے۔

مزید :

کامرس -