ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری

 کراچی (آئی این پی)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب تیرہ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ڈالر سے بڑھ کر سولہ ارب اٹھائیس کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چودہ کروڑ چہیتر لاکھ ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب تیرہ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر سولہ ارب اٹھائیس کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق چھ مارچ کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر پانچ ارب ایک کروڑ تیئس لاکھ ڈالر اور مرکزی بینک کے ذخائر گیارہ ارب ستائیس کروڑ انیس لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید : کامرس