بھارت کی ربڑ کی درآمدات میں رواں سال فروری کے دوران 42فیصد اضافہ
ممبئی (اے پی پی) بھارت کی ربڑ کی درآمدات میں رواں سال فروری کے دوران 42فیصد اضافہ ہوا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں رواں سال فروری کے دوران 28 ہزار806 ٹن قدرتی ربڑ درآمد کی گئی جو کہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 42 فیصد زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت انڈونیشیا ، تھائی لینڈ، ویت نام اور ملائیشیا سے ربڑ درآمد کرتا ہے اور ربڑ کی درآمدات میں اضافے کی وجہ عالمی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی ہے تاہم اس عرصہ کے دوران بھارت میں ربڑ کی قیمت انڈونیشیا اور ملائیشیا کے مقابلے میں30فیصد زائد ریکارڈ کی گئی۔