پانچ سال میں موبائل اکاؤنٹس کی تعداد پانچ کروڑ تک بڑھ جائے گی سٹیٹ بینک

پانچ سال میں موبائل اکاؤنٹس کی تعداد پانچ کروڑ تک بڑھ جائے گی سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (آئی این پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پانچ سال میں موبائل اکاؤنٹس کی تعداد پانچ کروڈ تک بڑھ جائے گی۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت پچاس لاکھ صارفین موبائل اکاؤنٹس کے ذریعے فنڈ ٹرانسفر، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی مقامی ترسیلات، قرضوں کی ادائیگی کی سہولت سے استفادہ کررہے ہیں۔ برانچ لیس بینکاری سے ماہانہ ایک سو پچیس ارب کی ٹرانزیکشنز کی جارہی ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کی معاونت سے پاکستان میں مالیاتی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے موثر حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت آئندہ پانچ سال کے دوران موبائل اکاؤنٹس کی تعداد پانچ کروڑ تک بڑھا دی جائے گی۔

مزید :

کامرس -