گل زہراء کی زیر صدارت آئی ایس او کی مجلس عاملہ کی دوسرا اجلاس
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات کی مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس لاہور میں مرکزی صدر گل زہراء کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ملک بھر کی 15ڈویژنز کی اراکین عاملہ شرکت کی اجلاس عاملہ میں سابقہ کاکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ تین ماہ کیلئے پروگرام کا تعین کیا گیا مجلس عاملہ کا اجلاس کا انعقاد ہر ماہ بعد ہوتا ہے جس میں سابقہ کاکردگی کا جائزہ کا اگلے تین ماہ کا پروگرام طے پاتا ہے اجلاس میں مرکزی نظارت کے اراکین نے شرکت کی جن میں علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ شبیر بخاری، برادر سلیم شیرازی،خواہر عظمیٰ شیرازی،زہراء نقوی اور سابقہ مرکزی صدر فرحان زیدی شامل ہیں نے شرکت کی طالبات کی علمی و فکری تربیت کیلئے ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں علماء کرام و سینئرز نے شرکت کی۔ جس میں درجنوں طالبات نے شرکت کی مجلس عاملہ کا اجلاس تین روز تک جاری رہا اجلاس کی آخری نشست میں سانحہ شکارپورکے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی صدر طالبات گل زہراء کاکہنا تھا کہ پاکستان میں ملت تشیع پر آئے روز ظلم ڈھائے جا رہے ہیں جبکہ حکومتی اداروں کی غفلت ناقابل فہم ہے ملت تشیع پاکستان کے حوصلے بلند ہیں پاکستان و اسلام دشمن عناصر کو اتحاد و وحدت سے شکست دیں گے ۔ یاد رہے کہ مجلس عاملہ آئی ایس او کا اعلیٰ اختیاراتی ادارہ ہے