حکومت نے مہنگائی ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، جہانگیر وینس

حکومت نے مہنگائی ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، جہانگیر وینس

 لاہور (پ ر) مسلم لیگ( ن) کے راہنما جہانگیر اشرف وینس نے نواز حکومت کی طرف سے مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھنے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قیادت عوام کے مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور اب عام آدمی اپنی زندگی میں کچھ ریلیف محسوس کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کو ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور جلد لوگ ضرورت کی اشیاء کو سستا ترین ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ جہانگیر اشرف وینس نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں بھی حکومت نے دوسری سیاسی جماعتوں کو نوازا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4