پتھالوجی کی طلبہ آبرو احمد اور انصار علی نے ایکسپرٹ فار ایشیا سکالرشپ حاصل کرلی

پتھالوجی کی طلبہ آبرو احمد اور انصار علی نے ایکسپرٹ فار ایشیا سکالرشپ حاصل ...

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کی بی ایس آنرز پلانٹ پتھالوجی کی طالبہ آبرو احمد اور انصار علی نے ایکسپرٹ فار ایشیا سکالرشپس حاصل کر لیں انڈر گریجوایٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت 6 ماہ پر مشتمل سکالرشپ جنوبی و جنوب مشرقی ایشیا میں تحقیق، تربیت اور اعلیٰ تعلیمی معیار کے فروغ کیلئے جرمنی کی جارج آگسٹ یونیورسٹی گوٹنجن کی جانب سے فراہم کی جائیں گی ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈونے سکالرشپ حاصل کرنے سٹوڈنٹس کو مبارکباد دی ہے۔ ان سکالرشپ کیلئے اکتوبر میں دوبارہ درخواستیں دی جا سکیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4