بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے، اعجاز احمد حفیظ

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے، اعجاز احمد حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) مسلم لیگ( ن) کے صوبائی رہنما رانا اعجاز احمد حفیظ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ ماحول پیدا کیا جائے خاص کر بھارت کیساتھ اصولی اورٹھوس مؤقف اختیار کیا جائے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہونیوالے مذاکرات کو لوں نہ دیا جائے خاص کر بھارت کے ساتھ مذاکرات فیصلہ کن ہونے چاہئے اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیارانا اعجاز احمد حفیظ نے کہاہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے ہماری مساجد ،امام بارگاہیں اور مدارس دہشت گردوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں رہے۔ دہشتگردی بین الاقوامی مسئلہ ضرور ہے مگر پاکستان دشمن ممالک نے دہشت گردوں کے عفریت کو ہماری مذہبی صفوں میں چھوڑدیا ہے انہوں نے کہا کہ جمہوری اورقومی ایوانوں میں بیٹھے ہوئے ہماری مذہبی رہنما اپنے اپنے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں ۔انتہا پسندی اور دہشت گردی کی ہونے والی وارداتوں پر ایک گروھ مذہبی بیان داغ کراپنا فرض پورا کردیتاہے ۔   ان کی یہ طرز سیاست کسی المیہ سے کم نہیں ہے ۔