مقصود چغتائی اور ادیب اقبال کمبوہ کا راؤنڈ سکول کا دورہ

مقصود چغتائی اور ادیب اقبال کمبوہ کا راؤنڈ سکول کا دورہ

 لاہور (پ ر) دو رکنی وفد صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر مقصود چغتائی، نوجوان ادیب محمد اقبال کمبوہ نے پاکستان ترک فرینڈ شپ کے زیر اہتمام چلنے والے سکول رائیونڈ روڈ کا دروہ کیا اور سکول کے ڈائریکٹر اور پرنسپل ٹینر کوشید سے ملاقات کی اس موقع پر پاک ترک انٹرنیشنل کے ریجنل ڈائریکٹر سعدی جلدرر اور سیکرٹری تعلقات عامہ اسلم بھٹی بھی موجود تھے۔ ٹینر کوشید نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے لوگ بہت باصلاحیت ، محنتی اور جفا کش ہیں مقصود چغتائی کے سفر نامے بہت دلچسپ ہیں اور اس سے بہت ساری معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ مقصود چغتائی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی اسلامی برادر مُلک ہیں اور باہمی تعاون سے دونوں مُلک ترقی کر سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4