علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج ہوگا

علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج ہوگا

لاہور(پ ر)علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج مرکزی دفتر بیت الامن لاہور میں ہوگا۔اجلاس میں قومی ایکشن پلان، مدارس ،مساجد ،دیگر اہم قومی اموراورآئندہ بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے جائیں گے اجلاس میں تنظیمی معاملات اور پاکستان علماء کونسل کے شعبہ خواتین ونگ کے حوالہ سے بھی غور و فکر کیا جائے گا۔ا جلاس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کریں گے۔ اجلاس کے بعد پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4