طاہر رضا کی دوبارہ تعیناتی عاشقان رسول کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے متراد ف ہے ، وقار الحسنین

طاہر رضا کی دوبارہ تعیناتی عاشقان رسول کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے متراد ف ہے ، ...

 لاہور(پ ر)جمعیت مشائخ پاکستان اور بازیابی نعلین پاک ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں علامہ وقار الحسنین نقوی ، پیر ایس اے جعفری، ڈاکٹر سید علامہ نور المصطفے قادری ، علامہ اصغر عارف چشتی، پیر اختر رسول قادری ، مولانا رجیع اللہ ھزاروی، ڈاکٹر امجد حسین چشتی ، میاں نعیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نعلین مبارک کی چوری کو 12 سال گذر گئے لیکن تاحال نہ نعلین پاک بازیاب ہوئی نہ ملزم گرفتار ہوئے ۔ بااثر امبینہ ملزم ڈاکٹر طاہر رضا بخاری تفتیش کو منطقی انجام تک نہیں پہنچنے دیتا گذشتہ سال ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے ملزم کو شامل تفتیش کیا لیکن پھر کیس کوسرد خانے میں ڈال دیا گیا انہوں نے کہا کہ دوسال قبل ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک کے ذریعے مبینہ ملزم طاہر رضا بخاری کو ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کے منصب اور محکمہ اوقاف سے الگ کردیا تھا لیکن اب اسے پھر ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور محکمہ اوقاف لگا دیا گیا ہے جس سے عاشقان رسول کے زخموں پر نمک چھڑ ک دیا گیا ہے ۔          ایکشن کمیٹی نے دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو مبینہ ملزم ڈائریکٹر جنرل طاہر رضا بخاری کی گرفتاری تک جاری رہے گی ۔جبکہ ہائی کورٹ ٹرنرروڈ سے محکمہ اوقاف کے کرپٹ افسروں کے خلاف ریلی گذر رہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4