اغواء مقدمہ: ساس ملزمان کی ضمانتیں خارج کروانے سیشن عدالت پہنچ گئے

اغواء مقدمہ: ساس ملزمان کی ضمانتیں خارج کروانے سیشن عدالت پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ساس اپنی بہو کے اغوا ء میں ملوث 3ملزمان کی ضمانتیں خارج کروانے سیشن عدالت پہنچ گئی،ایڈیشنل سیشن جج نے ایک ملزم محمد انور کی ضمانت خارج کرتے ہوئے تھانہ مصطفی ٹاؤن پولیس کو حکم دیا ہے کہ دیگر 2ملزمان سے بھی تفتیش مکمل کرکے 20مارچ کو مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے ۔عدالت میں وحدت روڈ کی رہائشی سکینہ بی بی نے اپنی بہو فرزانہ کی بازیابی کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیا رکررکھا ہے کہ ملزمان سرور ،انور، اور منیر اس کی بہو فرزانہ کو اغواء کرنے میں ملوث ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی ضمانتیں خارج کی جائیں جس پر عدالت نے ایک ملزم انور کی ضمانت خارج کرتے ہوئے دیگر ملزمان سے تفتیش مکمل کرکے پولیس کو آئندہ سماعت پر مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔    ۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ اس کے بیٹے ساجد کی فرزانہ سے شادی ہوئی جس کے کچھ ہی روز بعد مذکورہ ملزمان نے اس کی بہو کو غائب کردیا تھا۔عدالت نے آئندہ سماعت پرپولیس کو حکم دیا کہ تفتیش مکمل کرکے آئندہ سماعت پر ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔