سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام این جی اوز کی شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، فیض نعیم وڑائچ

سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام این جی اوز کی شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، فیض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (دیبا مرزا سے) سوشل ویلفیئر و بیت المال کے ڈسٹرکٹ آفیسر لاہور فیض نعیم وڑائچ نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام چلنے والی این جی اوز کی شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈسٹرکٹ سطح پر کام کرنے والی تمام این جی اوز کی دوبارہ سے چھان بین کے عمل کو مکمل کیا جا چکا ہے، این جی اوز فلاحی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی کسی بھی ایک ادارہ کو سونپی جائے تاکہ جعلی این جی اوز کی رجسٹریشن کا عمل روکا جا سکے، محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی جانب سے ڈینگی آگاہی مہم 2015ء بہت جلد شروع کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ’’روز نامہ پاکستان‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام چلنے والی تمام این جی اوز کے ریکارڈ کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جانا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی این جی اوز کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے ایک مکمل طریقہ کار دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جتنی دیر تک ریگولیٹری اتھارٹی حکومت کسی ایک ادارہ کو نہیں سونپے گی تب تک جعلی این جی اوز کے رجسٹریشن کے عمل کو نہیں روکا جا سکتا۔    پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی آگاہی مہم میں سوشل ویلفیئر بیت المال بھرپور حصہ لیتا ہے اس سلسلے میں بہت جلد سوشل ویلفیئر کی جانب سے ڈینگی آگاہی مہم کا بھرپور آغاز کیا جا رہا ہے