پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا تحفظ کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا

پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا تحفظ کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا

لاہور(نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے والا جوڑا پولیس کی طرف سے ان کی زندگی اجیرن بنانے اور انہیں مختلف ہیلوں بہانوں سے ہراساں کئے جانے پر تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا ۔ایڈیشنل سیشن جج نے متعلقہ تھانے کو انہیں ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔عدالت میں درخواست گزار نغمہ بی بی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ نے اپنے گھر والوں کی مرضی کے بغیر ناصر سے پسند سے شادی کی ہے ،اسی وجہ سے اس کے گھر والوں نے اب مقامی پولیس کی ملی بھگت سے سائلہ اور اسکے خاوند کی زندگی اجیرن کررکھی ہے اور مختلف ہیلوں بہانو سے انہیں تنگ اور ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ سائلہ کو اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار نہ کرنے پر اس کے شوہر کو مختلف مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔     ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دیا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ،عدالت نے مقامی پولیس کو حکم دیا ہے کہ شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4