پی ایچ نے ٹاؤنشپ و گرین ٹاؤن کی عوام سے تفریح کی چھت چھین لی ہے، سرفراز خان

پی ایچ نے ٹاؤنشپ و گرین ٹاؤن کی عوام سے تفریح کی چھت چھین لی ہے، سرفراز خان

 لاہور ( وقائع نگار)ٹاؤن شپ کے سما جی وتاجررہنماجنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور علا قہ کہ سینکڑوں مکینوں نے ٹاؤ ن شپ کے تباہی و بر با دی کا منظر پیش کر تے چلڈرن پارکوں اور اس جانب متعلقہ حکام کی عدم توجہی و نا اہلی پر سخت احتجاج کر تے ہوئے چیفسیکرٹری پنجاب سے صورت احوال کا فوری سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے محمد سرفراز خان نے افسوس کا اظہار کر تے ہوئے بتایا کہ HA Pنے ٹاؤن شپ و گرین ٹاؤن کی عوام سے تفریحی سہولتیں چھین لی ہیں یو سی 132ٹاؤن شپ کے 24 چلڈرن پارکوں اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کیلئے صرف 8 مالی وہ بھی اکثر غائب رہتے ہیں PHAنے تمام توجہ پوش علاقوں پر مرکوز کر رکھی ہے ہمارے پارکوں سے سوتیلی ماں سے بھی بدتر سلوک روا رکھا جا رہا ہے علاقہ کی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ بلاک نمبر 1 سے 16 تک چلڈرن پارکوں کو اپ گریڈ کیا جائے پارکوں کے لحاظ سے مالی امداد فراہم کی جائیں اور شجر کاری شروع کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4