ناموسِ رسالت ایکشن کمیٹی شاہدرہ کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی

ناموسِ رسالت ایکشن کمیٹی شاہدرہ کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف ...

فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان) گستاخانہ خاکو ں کے خلا ف شاہدرہ میں ناموسِ رسالت ایکشن کمیٹی شاہدرہ کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت علامہ محمد اعجاز اشرفی ، علامہ خادم حسین رضوی، غلام عباس سیفی صاحبزادہ قاری نصیر احمد قادری ، مولانا جمیل احمد شرقپوری اور مولانا غلام حسین نوری نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے خاکوں کے اشاعت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے تاکہ آئندہ نازیبا حرکا ت نہ کرسکیں ریلی میں مختلف دینی، اور مدرسوں کے طلبہ کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی ریلی چوک شاہدرہ میں پہنچی اس موقع پر ریلی سے صاحبزادہ پیر نصیر احمد قادری، علامہ محمد اعجاز اشرفی، علامہ جمیل احمد شرقپوری ، مولانا غلام حسین نوری ، غلام عباس سیفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین آمیز خاکو ں کی اشاعت کر کے دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی مذموم سازشیں کی جارہی ہیں۔    لیکن آقا دو جہاں کے غلام ان سازشوں کے خلاف بھرپور احتجاج کر کے یہ ثابت کردیں گے ۔ کہ محسن انسانیت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4