باہمی مشاورت سے سینٹ کے عہدیداران کا انتخاب ہونا خوش آئند ہے، سہوترا

باہمی مشاورت سے سینٹ کے عہدیداران کا انتخاب ہونا خوش آئند ہے، سہوترا

 لاہور ( وقائع نگار)مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترانے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی باہمی مشاو رت سے ہوناخوش آئین بات ہے لیکن انتہائی اچھا اقدام ہوتا کہ حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں ملک میں آباد سب سے زیادہ پسماندگی کا شکار اقلیتوں میں سے کسی مسیحی یا ہندو نمائندے کو اس منصب کیلئے نامزد کرتی اورڈپٹی چیئرمین کا منصب کسی اقلیتی نمائندے کے سپرد کیا جاتا اس سے نہ صرف اقلیتوں میں سے احساسِ محرومی ختم ہوتی بلکہ ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کیلئے بھی ایک اچھا قدم ہوتا اور پاکستان کے بارے میں اپنے یہاں آباد اقلیتوں کو حقوق ان کے حقوق سے محروم رکھنے اور ان پر ظلم و جبرکرنے کے بارے جوتاثر بن چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4