صدیق الفاروق نے جو الزامات لگائے بے بنیاد ہیں، سید آصف ہاشمی

صدیق الفاروق نے جو الزامات لگائے بے بنیاد ہیں، سید آصف ہاشمی
صدیق الفاروق نے جو الزامات لگائے بے بنیاد ہیں، سید آصف ہاشمی

  


 لاہور ( اسد اقبال سے )متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق سربراہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید آصف ہاشمی نے چیئر مین ای ٹی پی بی صدیق الفاروق کی طرف سے عائد کر دہ الزامات کو من گھڑت ، بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدیق الفاروق نے ایک طرف تو چار ماہ کے دوران قو می خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا یا ہے اور دوسر ی جانب بے جا الزام تر اشی کا سہارا لے کر مجھے بدنام کرنے کی کو شش کر رہے ہیں جس کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں گزشتہ روز متروکہ وقف املاک بورڈ کے معاملا ت کے حوالے سے ٹیلیفو ن پر روزنامہ پاکستان سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے متروکہ وقف املا ک بورڈ کے سابق چیئر مین آصف ہاشمی نے بتا یا کہ میں نے صدیق الفاروق کو ایک قانو نی نو ٹس ارسا ل کیا ہے جس میں ان کی محکمانہ کر پشن ، بے ضا بطگیوں اور لا قانونیت کے شاہکار کی نشا ندہی کی گئی ہے آصف ہاشمی کا کہنا ہے کہ صدیق الفاروق نے سیا سی شعبدہ بازی کا سہارا لیتے ہوئے مجھ پر بے جا الزامات لگائے اور اپنی منفی سر گر میو ں پر پر دہ پو شی کیلئے جھو ٹی کہانی گھڑی صف ہاشمی کا کہنا ہے کہ صدیق الفاروق نے ریلو ے روڈ کی جس اراضی کا الزام عائد کیا ہے آج تک اس کا کو ئی کیس میر ے سامنے نہیں لا یا گیا آصف ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے ایف آئی اے نے تما م الزامات سے بر ی الزمہ قراد دے چکی ہے تاہم میں ہر فورم پر ان بے جا الزامات کا سامنا کر نے کو تیار ہوں اور صدیق الفاروق کو ہر سطح کی عدالت میں لے کر جاؤ نگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4