کراچی ‘ آسٹریا کے قونصل خانے میں پر وقارتقریب کا انعقاد

کراچی ‘ آسٹریا کے قونصل خانے میں پر وقارتقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(پ ر )یورپی ملک آسٹریا نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور معاشی رابطوں کو مزید فروغ دینے کے لئے کراچی میں اپنا قونصلیٹ آفس قائم کردیا گیاہے، جبکہ راجہ بابر تجمل اعزازی قونصل مقررکئے گئے ہیں۔آفس کے افتتاح کے موقع پر پر وقارتقریب بھی منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں تعینات آسٹریا کی سفیرڈاکٹر بری گیٹا بلاہا اور اعزازی قونصل بابرتجمل نے بھی شرکت کی۔آسٹریا کے اعزازی قونصل بابرتجمل نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اورآسٹریا کے تجارتی اورثقافتی رشتوں میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوطی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے آسٹریا کی خدمات کوفراموش نہیں کیا جا سکتا۔2005ء کے زلزلہ زدگان کے لئے امدادی کاموں میں آسٹریا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا، جبکہ آسٹریا پاکستانی طالب علموں کو سکالرشپ بھی دے رہا ہے۔ان اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوگی۔تقریب کے موقع پر آسٹریا کی سفیر ڈاکٹربری گیٹا بلاہا نے کہا کہ کراچی میں قونصل خانے کے قیام سے پاکستان اور آسٹریا کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ آسٹریا، پاکستان کے اقتصادی وسماجی شعبے میں تعاون جاری رکھے گا۔تقریب کو یادگار بنانے اور حاضرین کو محظوظ کرنے کے لئے موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا۔ ویانا سے خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کے لئے آنے والے آسٹریا کے نامور موسیقار رینالڈ ڈیپ نے مدھر دھنیں بکھیریں اور محفل کو چار چاند لگا دیئے۔آسٹرین قونصل خانے میں ہونے والی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں، شہر کی اہم شخصیات اورسفارتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ان میں ابوظہبی میں تعینات ہیڈآف ٹریڈ مشن رچرڈ بینڈرااورمتحدہ عرب امارات میں یورپی یونین آفس کے سر براہ ڈاکٹر وولف گینگ پینزییاز بھی شامل تھے۔ آسٹرین قونصل خانہ

مزید :

صفحہ آخر -