گجرات جیل میں قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری

گجرات جیل میں قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری

لاہور(نامہ نگار)صدرپاکستان کی جانب سے رحم کی اپیل خارج ہونے پرسیشن جج لاہورطارق افتخار نے پھالیہ کے رہائشی قتل کے مجرم اطہرمحمود کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے،مجرم کو گجرات جیل میں 18مارچ کوصبح 5 بجے پھانسی دی جائے گی ۔ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخارنے سیشن کورٹ سے سزائے موت پانے والے مجرم اطہرمحمودکے بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے گجرات جیل کے سپرٹنڈنٹ کو بھجوا دیئے ہیں۔ پھالیہ کے رہائشی مجرم اطہر کو ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ 20سال قبل 1995میں سزائے موت کی سزاسنائی تھی تاہم اب مجرم کی رحم کی اپیلیں خارج ہونے کے بعدسیشن جج لاہور نے 18مارچ کے لئے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ ڈیتھ وارنٹ

مزید : صفحہ آخر