متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی )متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی نے نیب کی طرف سے بورڈ میں مبینہ کرپشن کی دوبارہ تحقیقات شروع کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی نے میاں حنیف طاہر کی وساطت سے دائر درخواستوں میں موقف اختیارکیا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ میں اراضی کی ڈی ایچ اے کو ٹرانسفر ، غیرقانونی بھرتیوں سمیت دیگر مبینہ کرپشن سے متعلق مقدمہ ٹرائل کورٹ میں زیر التواء ہے جس میں درخواست گزار کے علاوہ 16شریک ملزموں کی ضمانتیں ہو چکی ہیں لیکن ان کی ضمانت منظور کی جا رہی ہے اور نہ ہی انہیں شامل تفتیش ہونے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر