ادا جعفری کی شاعری کو مداح مدتوں یاد رکھیں گے،آصف زرداری

ادا جعفری کی شاعری کو مداح مدتوں یاد رکھیں گے،آصف زرداری

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے معروف شاعرہ ادا جعفری کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انہیں معروف شاعرہ ادا جعفری کی وفات کا انتہائی رنج اور دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ انتہائی معروف شاعرہ اور کتابوں کے متعدد مجموؤں کی مصنفہ تھیں لہٰذا ملک بھر کے ادیب، شاعر، دانش ور اور شاعری سے شغف رکھنے والے ایک طویل عرصے تک انھیں یاد رکھیں گے۔ آصف علی زرداری نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ واضح رہے ادا جعفری کا انتقال حال ہی میں کراچی کے ہسپتال میں 90 برس کی عمر میں ہوا۔ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسنِ کارکردگی اور پاکستان رائٹرز گلِڈ کی جانب سے آدم جی ادبی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ زرداری،تعزیت

مزید : صفحہ آخر