بلدیاتی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں قائم

بلدیاتی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کیلئے کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔ سنٹرل پنجاب کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، سید نیر حسین بخاری، راجہ ریاض، ندیم افضل چن، خرم جہانگیر وٹو، رانا فاروق سعید اور ندیم اصغر کائرہ ،جنوبی پنجاب کی کمیٹی میں مخدوم احمد محمود، مخدوم ارتضا، خواجہ رضوان عالم اور حیدر زماں قریشی جبکہ خیبرپختونخواہ کی کمیٹی میں سینیٹر خانزادہ خان، نجم الدین خان، صفدر علی خان، فیص کریم کنڈی، عاصمہ ارباب عالمگیر، شجاع خان، اعظم آفریدی اور نگہت اورگزئی شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے وفد سے ملاقات میں کمیٹیاں قائم کیں اور انھیں ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹیاں مناسب امیدواروں کا انتخاب، صوبائی قیادت کو انتخابی حکمت عملی ترتیب دینے بشمول ضرورت پڑنے پر سیاسی اتحاد بنانے میں بھی تعاون کریں گی۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سابق صدر جلد پشاور کا دورہ کریں گے اور بلدیاتی انتخابات سے قبل کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ پارٹی چاہتی ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں تاکہ نئی سیاسی قیادت کی تربیت کی جا سکے۔ پیپلز پارٹی، کمیٹیاں

مزید :

صفحہ آخر -