ورلڈکپ2015ء، ویسٹ انڈیز نے یو اے ای کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، ہولڈر مین آف دی میچ

ورلڈکپ2015ء، ویسٹ انڈیز نے یو اے ای کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، ہولڈر مین آف دی میچ
ورلڈکپ2015ء، ویسٹ انڈیز نے یو اے ای کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، ہولڈر مین آف دی میچ

  


نیپئر(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ2015ء کے پول میچ میں ویسٹ انڈیز نے  یو اے ای کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ یو اے ای نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کر لیا۔ ویسٹ انڈیز نے یو اے ای کے خلاف میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے  اور اب تک ویسٹ انڈیز  6 پوائنٹس اور منفی 0.053کے رن ریٹ کیساتھ پول بی میں تیسرے نمبر پر ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان فاسٹ باؤلر ہولڈر 4 وکٹوں کیساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔

ویسٹ انڈیز  نے ہدف کے تعاقب میں 30.3اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان 16 رنز بنا ئے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے چارلس 55 ، کارٹر 50 اور رامدین 30 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کو پہلا نقصان 3.1 اوور میں سمتھ 15 رنز پر گوریگو کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ دوسرے کھلاڑی سیمیولز 9 رنز پر 53 کے مجموعی سکور پر گوریگو کی بال پر آؤٹ ہوئے۔چارلس 55 رنز کی اننگز کھیل کر جاوید کی بال پر آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور  109 تھا اور آخری کھلاڑی رسل 7 رنز پر جاوید کی بال پ آؤٹ ہوئے۔ یو اے ای کے بالرؤں گوریگو اور جاوید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل  یو اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.4اوورز میں 175رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ یو اے ای کے جاوید اور عزیز نے 107 رنز کی شاندار پارٹنرشپ کھیلی جس میں ناصر عزیز نے 60 اور امجد جاوید نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔

یو اے ای کو پہلا نقصان 3.1 اوور میں 13 کے مجموعی سکور پر برینجر 7 رنز بنا کر ہولڈر کی بال پر رامدین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کرشن چندرن بغیر کوئی رنز بنائے ہولڈر کی بال پر سمتھ کے ہاتھوں  16 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔یو اے ای کی تیسری وکٹ 17 کے مجموعی سکور پر گر گئی جس میں امجد علی 5 رنز پر  ہولڈر کی بال  کا نشانہ بنے۔چوتھے کھلاڑی خرم خان ٹیلر کی بال پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 21 تھا۔

شیمان انور بھی 2 رنز پر ٹیلر کی بال پر  26 کے مجموعی سکور پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔یو اے ای کے چھٹے کھلاڑی پاٹیل 6 رنز پر ہولڈر کی بال پر آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 46 تھا۔ امجد جاوید 56 رنز کی اننگز کھیل کر رسل کی بال پر 153 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔

آٹھویں کھلاڑی نوید 14 رنز پر رسل اور  عزیز  سیمیولز کی بال پر 60 رنز بنا کر ہولڈر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور  167 تھا۔آخری کھلاڑی محمد توقیر 2 رنز بنا کر ٹیلر کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے بالرؤں میں ہولڈر 4، ٹیلر 3 ، رسل نے 2 اور سیمیولز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر یو اے ای کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے کپتان ہولڈر کا کہنا تھا کہ ان فٹ ہو نے کہ وجہ سے کرس گیل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا اور اب ان  کی جگہ چارلس کھیلے گے۔

مزید : Cricket World Cup 2015 /اہم خبریں