2017ء تک لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے،خواجہ محمد آصف

2017ء تک لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے،خواجہ محمد آصف

 سیالکوٹ(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ گیس سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس لگائے جارہے ہیں ‘ 2017ء تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے مسلم لیگ ن عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے گی ۔ یہ بات انہوں نے مراکیوال میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی، طارق سبحانی اورچودھری محمد اکرام، صدر مسلم لیگ ن پی پی 121سیالکوٹ رانا عارف ہرناہ،رکن قانون ساز اسمبلی آزادجموں و کشمیر چودھری اسحاق اورصدر مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع سیالکوٹ فاروق گھمن کے علاوہ مسلم لیگ کے مقامی عہدیداران اور کارکنوں کی کثیر تعداد جلسہ میں موجود تھی۔خواجہ محمد آصف نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت سرکاری دفاتر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم اور کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام الناس کے حقوق کا تحفظ آئین اور قانون کی روح کے مطابق کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری دفاتر یا اداروں کے نام پر کسی کو لوٹ مار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے گیس کی کمی پر قابو پانے کیلئے ایل این جی درآمد کی جارہی ہے اورآئندہ 12ماہ میں ملک میں گیس کی قلت نہیں رہے گی ۔ قبل ازیں خواجہ محمد آصف نے 10کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر فراز شہید روڈ سیالکوٹ کا افتتاح کیا۔ خواجہ آصف

مزید : صفحہ آخر