وزیراعلیٰ نے قانون کے سامنے پیش ہو کر اعلیٰ روایت قائم کی،زعیم قادری

وزیراعلیٰ نے قانون کے سامنے پیش ہو کر اعلیٰ روایت قائم کی،زعیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خصوصی رپورٹ)سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے خود کو قانون کے سامنے پیش کر کے اعلیٰ روایت قائم کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف قانون کی حکمرانی اور بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرا کے قانون کی پاسداری کی ہے۔ سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ عوامی تحریک کی جے آئی ٹی پر تنقید ذہنی پستی کی عکاس ہے۔ خرم نواز گنڈا پور کے الزامات جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔زعیم حسین قادری نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جے آئی ٹی کے روبرو بیان کراتے ہوئے چائے تو کیا پانی تک نہیں پیا اور جی آئی ٹی کمیشن کے کسی رکن نے وزیراعلیٰ کو سیلوٹ کیا اور نہ ہی کوئی انہیں باہر چھوڑنے آیا۔ خرم نواز گنڈاپور کو نہ جانے کیسے الہام ہو گیا ہے۔زعیم حسین قادری نے کہاہے کہ جے آئی ٹی غیرجانبدار ارکان پر مشتمل ہے۔ عوامی تحریک کو ریاستی اداروں پر اعتماد کرنا چاہیے۔ زعیم قادری

مزید :

صفحہ آخر -