ننکانہ صاحب،این اے 137کے ضمنی الیکشن کا میدان آج سجے گا

ننکانہ صاحب،این اے 137کے ضمنی الیکشن کا میدان آج سجے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی،ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ این اے 137کے ضمنی الیکشن کا میدان آج سجے گا ، 2لاکھ 87ہزار 719 ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹروں کی تعداد 1لاکھ 63ہزار 280جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 1لاکھ 24ہزار 439 ہے۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 137 میں 256پولنگ اسٹیشن قائم کردئیے ہیں جن میں 220پولنگ اسٹیشن کمبائین جبکہ 18پولنگ اسٹیشن مردوں کے اور 18پولنگ اسٹیشن عورتوں کے علیحدہ ہونگے ان 256پولنگ اسٹیشنوں پر 735 بوتھ قائم کردئیے گئے ہیں 256پولنگ اسٹیشنوں میں سے 48پولنگ اسٹیشن حساس قرار دے دئیے گئے ہیں ان پولنگ اسٹیشنوں پر ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کے علاوہ آرمی اور رینجرز کی دو، دو کمپنیاں بھی ننکانہ صاحب پہنچ چکی ہیں۔حلقہ این اے 137 ننکانہ صاحب کے ضمنی الیکشن میں 36روز کی مہم کے دوران مسلم لیگ(ن) ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادتیں بھی اس حلقہ میں اپنے سیاسی جوہر دکھاتے رہے ضمنی الیکشن کی کمپین کے دوران یہ حلقہ تمام سیاسی جماعتوں کا مرکز بنا رہا ۔مسلم لیگ(ن) کی طرف سے مرحوم ایم این اے رائے منصب علی خاں کی صاحبزادی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں، پیپلز پارٹی کی طرف سے مرحوم ایم این اے رائے بشیر احمد خاں بھٹی کے صاحبزادے رائے شاہجہاں احمد خاں بھٹی اور تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن میں بائیکاٹ کے بعد ان کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سابق ڈی جی آئی بی بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ امیدوار ہیں جبکہ اس حلقہ میں سابق وزیر مملکت چوہدری لیاقت عباس بھٹی سمیت دیگر چھ آزاد امیدوار بھی برائے نام میدان میں ہیں۔پولنگ صبح 8بجے شروع ہوگی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ ضمنی الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -