شہباز شریف کی سیکرٹری داخلہ میجر (ر)اعظم سلیمان کے گھر آمد، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہباز شریف کی سیکرٹری داخلہ میجر (ر)اعظم سلیمان کے گھر آمد، والد کے انتقال پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج سیکرٹری داخلہ پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے والدکرنل (ر) محمد سلیمان خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وز یراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزید :

صفحہ آخر -