ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے عدالتی حکم کا جائزہ لے رہے ہیں ، امریکہ

ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے عدالتی حکم کا جائزہ لے رہے ہیں ، امریکہ

     واشنگٹن(اے این این)امریکہ نے کہا کہ ممبئی حملے کیس کے مبینہ مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے عدالتی حکم کا جائزہ لے رہے ہیں ، حکومت پاکستان وعدے کے مطابق ممبئی حملے کے ملزمان اور ان کی مالی معاونت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں تعاون کرے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے تاہم امریکہ عدالتی حکم کے جائزہ لے رہا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ اس کیس میں جاری قانونی کارروائی کے نتائج پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہماری طرف سے حکومت پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ وعدے کے مطابق ممبئی حملے کے ملزمان، ان کی مالی معاونت اور ضمانت دینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں تعاون کرے تاہم ملزم ابھی تک قید میں ہے ۔

مزید : صفحہ اول