ناجائز منافع خوری کی آڑ میں کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے، شہباز شریف

ناجائز منافع خوری کی آڑ میں کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے، شہباز ...

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں اشیاء ضروریہ ویجی ٹیبل آئل اورگھی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین،ایم پی اے رانا ثناء اللہ ،چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹریز صنعت، زراعت، لائیو سٹاک، خوراک،کمشنر لاہورڈویژن، ڈی سی او لاہوراورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوری کی آڑ میں کسی کو عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔مٹھی بھر ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں عوام کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے ۔عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمار ا مشن ہے جسے احسن طریقے سے نبھارہے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت صوبے میں فلاح عامہ کے منصوبوں کی تیزرفتاری سے شفاف انداز میں تکمیل یقینی بنا رہی ہے ۔عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے صوبے کے طول وعرض میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔عوام کی خدمت کا سفر نئے جذبے اورمحنت سے جاری و ساری رہے گا۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک و قوم کو مسائل سے نکال کرترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔وہ یہاں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ،جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کے پروگراموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے میگاپراجیکٹ کا آغاز کیاگیا ہے۔پہلے مرحلے میں 4 شہروں میں 300سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2017ء تک پنجاب کے بیشتر شہروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’’خادم پنجاب گرین روڈ زپروگرام‘‘ کے تحت دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں ۔’’خادم پنجاب گرین ر وڈز پروگرام‘‘ پر عملدرآمد سے دیہی معیشت تیزرفتاری سے ترقی کرے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہانفراسٹرکچر کے شعبہ میں جدید میٹروبس پراجیکٹ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے ۔لاہور میں روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افرادمیٹروبسوں پر سفر کررہے ہیں ۔میٹروبس پراجیکٹ نے ٹرانسپورٹ کا پرانا نظام یکسر بدل کررکھ دیا ہے ۔شہریوں کو آرام ،باکفایت اورتیزرفتار ی سے منزل تک پہنچانے میں میٹروبس سروس موثر کردارادا کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈ ی، اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔اراکین اسمبلی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کررکھا ہے ۔پنجاب میں شفافیت،اعلی معیار اوربرق رفتاری سے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہوداحمد،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پرویز ملک ،حمزہ شہباز،دانیال عزیز،سردار عاشق حسین گوپانگ،ساجد مہدی،رانا ثناء اللہ ،منشاء اللہ بٹ،سابق ایم این اے سعود مجید ،سابق ایم پی اے سمیع اللہ اوردیگرنے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اجتماعی بصیرت اور مشترکہ حکمت عملی سے کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ دہشت گردی ، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ پوری قوم کا متفقہ فیصلہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کی مثال نہیں ملتی۔ معصوم اور بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے سفاک درندے عبرتناک انجام سے دوچار ہو رہے ہیں اورانہیں کہیں سر چھپانے کی جگہ تک نہیں ملے گی۔ دہشت گردی کے خلاف آخری جیت پاکستان اور 18 کروڑ عوام کی ہوگی۔ وہ آج یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے پولیس اور پاک افواج کے افسر اور جوان قوم کے ہیرو ہیں اور پوری قوم کو ا ن کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کا ناحق خون بہانے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں۔ قوم کا پختہ عزم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خا تمے کیلئے بندوق کی گولی کے ساتھ تعلیم، صحت اور روزگار کی گولیاں بھی ضروری ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اتحاد کی طاقت سے پاک دھرتی کو دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے دم لیں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وطن عزیز کا امن لوٹائیں گے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی میں شائستہ پرویز ملک، چوہدری اسدالرحمن اور عارفہ خالد پرویز شامل تھیں۔

مزید : صفحہ اول